آج پیر کو جنوبی لبنانمیں ایک گاڑی پر قابض اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں دو لبنانی شہید ہو گئے جبکہدوسری جانب حزب اللہ اور اسرائیلی قابض فوج کے درمیان فوجی مقامات پر گولہ باری کاتبادلہ ہوا۔
لبنان کی وزارت صحتنے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان میں ناقورہ روڈ پر اسرائیلی ڈرون نے ایک کار کو نشانہبنایا جس کے نتیجے میں دو افراد شہید ہو گئے۔
حزب اللہ نے اعلانکیا کہ اس نے مقبوضہ الجلیل اور کفار شعبا پہاڑیوں میں 12 اسرائیلی اہداف پر حملہ کیا۔اس نے میتات بیرکوں میں الجلیل ملٹری ڈویژن کی انٹیلی جنس بٹالین کے ایک کیمپ پر میزائلوںسے بمباری کی۔
حزب اللہ نے کہا کہاس نے شتولا اور المنارا بستیوں میں فوجیوں کے زیر استعمال عمارتوں پر بمباری کی اورکفاریوول بستی کے قریب ایک اسرائیلی پٹرولنگ پارٹی کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی طیاروں نےجنوب میں کئی قصبوں پر بمباری اور لبنانی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں ایکشخص شہید اور 8 زخمی ہوئے جب کہ حزب اللہ نے اپنے ایک جنگجو کی شہادت کی تصدیق کیہے۔
دوسری جانب اسرائیلیمیڈیا نے اعلان کیا ہے کہ بالائی الجلیل میں یووال میں ٹینک شکن میزائل گرنے سے متعددافراد زخمی ہوئے ہیں۔
دریں اثنا قابض فوجنے اعلان کیا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں عیتا الشعب کے علاقے میںحزب اللہ کے میزائل لانچ پیڈ پر بمباری کی۔
فوج نے ایک بیان میںوضاحت کی ہے کہ طیاروں نے بیت لیف، طیبہ اور العدیسہ کے علاقوں میں حزب اللہ کی فوجیعمارتوں پر بھی بمباری کی اور فوج نے جنوبی لبنان کے کفار شعبا اور شعبا کے علاقوںپر توپ خانے سے بھی حملہ کیا۔