برٹش میری ٹائم ٹریڈآپریشنز اتھارٹی نے کہا ہے کہ پیر کے روز بحیرہ احمر میں ایک تجارتی بحری جہاز پر یمنیالحدیدہ گورنری میں الصلیف سے 70 ناٹیکل میل شمال مغرب میں نامعلوم میزائلوں سے حملہکیا گیا۔
اتھارٹی نے مزید کہاکہ نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے اور تیسرا دھماکہ جہاز کے قریب ہوا تاہم جہاز میںکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
میری ٹائم اتھارٹینے نام لیے بغیر اشارہ دیا کہ جہاز اگلی بندرگاہ کی طرف روانہ ہو رہا ہے۔
نومبر کے بعد سے یمنیمسلح افواج جو انصار اللہ کے زیر انتظام ہیں نے بحیرہ احمر، خلیج عدن، بحر ہند اوربحیرہ روم کے تمام راستے اسرائیلی یا اس سے منسلک مال بردار بحری جہازوں کے خلاف تقریباًروزانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اس گروپ نے بارہااس بات پر زور دیا کہ جہاز رانی کے راستوں پر اس کے حملے فلسطینی مزاحمت کی حمایت میںآتے ہیں۔ وہ غزہ پر نسل کشی کی جنگ کے خاتمے، پٹی کا محاصرہ ختم کرنے انسانی ہمدردیکی بنیاد غزہ مین امداد کے داخلے تک حملے بند نہیں کرے گا۔