پنج شنبه 12/دسامبر/2024

غزہ پراسرائیلی جارحیت جاری، مزید 48 فلسطینی شہید

پیر 2-ستمبر-2024

قابض اسرائیلی فوجنے غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں کے خلاف 3 نئے قتل عام کا ارتکاب کیا جس کے نتیجےمیں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

 

فلسطینی وزارت صحتنے پیرکے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران قابض فوج کے قتل عام کے نتیجے میں 48 فلسطینی شہید اور 70 زخمی ہوئے۔

 

وزارت صحت نے بتایاکہ سات اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوجی جارحیت میں شہید ہونے والوں کیتعداد بڑھ کر 40786 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 94224 زخمی ہوئے۔

 

وزارت نے کہا کہبہت سے زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اورسڑکوں پر ہیں، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

 

خیال رہے کہ گذشتہسات اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

 

ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔

مختصر لنک:

کاپی