فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں قابض اسرائیلیفوج کی کارروائیوں کا سلسلہ مسلسل پانچویں روز جاری ہے۔
اسرائیلی فوج کیجارحیت میں اب تی 22 فلسطینی شہید اور متعدد صہیونی فوجی جھنم واصل ہوچکے ہیں۔
مقامی ذرائع نے وضاحت کی کہ قابض اسرائیلی فوج نےجنین کیمپ کے مکینوں پر براہ راست گولیاں اورگیس بم برسانے کے علاوہ متعدد سرکاری اور نجی املاک کو نذر آتش کردیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاعدی ہے کہ جنین بھر میں لڑائیاں جاری ہیں،شہر کی تمام سڑکیں سنسان ہیں۔ البتہ ان پراسرائیلی فوجیوں کی گاڑیوں کو چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ قابض اسرائیلی فوج فضائینگرانی کے لی ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کررہی ہے۔
درایں اثنا غاصب فوج نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف اپنی کارروائیاںجاری رکھے ہوئے ہے۔ اس آپریشن میں جنین، طولکرم، طوباس اور ان شہریوں میں موجودپناہ گزین کیمپوں میں فضائیہ کی مدد سے بکتر بند گاڑیاں داخل کی گئی ہیں جو مشتبہدہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کررہی ہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے جنین کیمپ میں پانی کی سپلائی کا 80 فی صد متاثرہوا ہے۔ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران پانی فراہم کرنے والے عملے اور تکنیکیخرابیوں کی مرمت کرنے والے ملازمین کی رسائی بھی بند ہوچکی ہے۔
ادھر غرب اردن کےدوسرے شہروں میں بھی اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں بڑی تعداد میںشہریوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔