شنبه 07/دسامبر/2024

غزہ پراسرائیلی جارحیت جاری، مزید 47 فلسطینی شہید، 94 زخمی

اتوار 1-ستمبر-2024

فلسطینی وزارت صحتنے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف3 قتل عام کیے گئے ہیں جن میں 47 فلسطینی شہید اور 94 زخمی ہوئے ہیں۔

 

وزارت نے اپنی روزانہکی اپ ڈیٹ میں بتایا کہ گذشتہ سات اکتوبرسے جاری جارحیت میں اب تک جارحیت میں40738 فلسطینی شہید اور 94154 زخمی ہوئے ہیں۔

 

وزارت نے کہا کہبہت سے زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اورسڑکوں پر ہیں، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

 

خیال رہے کہ گذشتہسات اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

 

ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔

مختصر لنک:

کاپی