کیوبا کے وزیر خارجہبرونو روڈریگز نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف”نسل کشی” میں اسرائیل کا ساتھ دے رہا ہے۔
روڈریگز نے ’ایکس‘پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں امریکہ کی طرف سے اسرائیلکو بھیجے گئے میزائل دکھائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ”اسرائیل کی جانب سے 326 دن قبل غزہ کے باشندوں کے خلاف شروع کیے گئے نسل کشیکے حملوں میں 40476 فلسطینی شہید اور 93647 افراد زخمی ہوئے تھے۔ فلسطینیوں کیبڑی تعداد میں شہادتیں منظم نسل کشی ہے اور اس جرم میں امریکہ اسرائیل کے ساتھ نسلکشی کے جرم میں برابر کا مجرم ہے”۔
کیوبا کے وزیر خارجہنے مزید کہا کہ "اسرائیل فلسطین کے خلاف جو نسل کشی کر رہا ہے اس میں اس کا واضحساتھی ہے۔ امریکی حکومت نے اسرائیل کو 50000 ٹن فوجی امداد فراہم کی ہے”۔
امریکی انتظامیہ غزہکی جنگ میں اسرائیل کی غیر مشروط حمایت کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہے۔
امریکی حمایت کے ساتھاسرائیل نے سات اکتوبر سے غزہ پر تباہ کن جنگ مسلط کر رکھی ہے جس میں بڑے پیمانے پرتباہی اور مہلک قحط جیسے حالات پیدا کیے ہیں۔ اس کے علاوہ اس جنگ میں 134000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جنمیں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں اور 10000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔
عالمی برادری کیجانب سے جنگ روکنے کی تمام اپیلیں نظرانداز کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت مغربی اورامریکی مدد سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے پر مصر ہے۔