شیکاگو کونسل برائےعالمی امور کی طرف سے کرائے گئے ایک رائے عامہ کے سروے کےنتائج جاری کیے گے ہیں۔سروے میں حصہ لینے والے امریکیوں کی اکثریت نے امریکہ کی طرف سے "اسرائیل”کو فراہم کی جانے والی اور فلسطینی شہریوں کے خلاف استعمال ہونے والی فوجی امداد کومحدود کرنےپر زور دیا ہے۔
کونسل نے جو کہ امریکہ کے ممتاز دانشوروںکے مراکز میں شمار ہوتا ہے، نے جمعرات کو ہونے والے سروے کے نتائج میں کہا کہ 53 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکہ کواسرائیلکے لیے اپنی فوجی امداد محدود کرنی چاہیے تاکہ وہ اسے فلسطینی شہریوں کے خلاف فوجیکارروائیوں میں استعمال نہ کر سکے۔
شکاگو کونسل برائےعالمی امور نےکہاکہ اس امداد کو کچھ شرائط تک محدود کرنے کی بڑھتی ہوئی کالوں کےباوجود امریکی محکمہ خارجہ نے حال ہی میں تل ابیب کے لیے 3.5 ارب ڈالر مالیت کی فوجیامداد کا اعلان کیا حالانکہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہہوا ہے۔غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک چالیس ہزار سے زائدفلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
دوسری طرف، 30 فیصد شرکاء کا خیال تھا کہ امریکہ اسرائیل کی ضرورت سے زیادہ حمایت کرتا ہے اور 10 میںسے 3 امریکیوں کا کہنا ہے کہ ان کا ملک غزہ کے باشندوں کو مناسب انسانی امداد فراہمنہیں کرتا۔
اسرائیل تقریباً11 ماہ سے امریکی حمایت سے غزہ پر اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور بین الاقوامی ماہریننے اسے نسل کشی قرار دیا ہے۔