مغربی کنارے کے شمالمغرب میں واقع شہر طولکرم کے مشرق میں واقع نور شمس کیمپ میں اسرائیلی فوج کیفائرنگ سے ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔
طبی ذرائع نے تصدیقکی کہ شہری عید ابو الھیجا کو طولکرم کے مشرق میں نور شمس کیمپ میں اسرائیلی سنائپرنے گولی مار کر شہید کر دیا۔
قابض فوج نے کلبدھ کی صبح سے ہی نور شمس کیمپ کے محلوں اور سڑکوں کو سیل کرکے ان میں سرچ آپریشن شروعکردیا ہیں۔ اس کیمپ 14000 افراد رہتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ دسماہ قبل غزہ کی پٹی پر آخری جنگ شروع ہونے کے بعد سے مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیتمیں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق گذشتہ برس اکتوبر سے اب تکان حملوں میں 660 سے زائد افراد شہید اور 5400 کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔