غاصب صیہونی فوج نےامریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاریرکھی ہوئی ہے۔ آج اٹھائیس اگست بدھ کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل328 واں روز ہے۔ قابض فوج نے آج غزہ میں جنگی طیاروں اورتوپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئےہیں۔
ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوںنے آج ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس میں گھروں، بے گھرافراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہریشہید اور زخمی ہوئے۔
قابض اسرائیلیفوج کے طیاروں کی آج صبح سویرے غزہ شہر کے مغرب میں ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میںایک بچی سمیت آٹھ افراد شہید اور چار زخمی ہو گئے اور بمباری سے گھر میں آگ لگ گئی۔
طبی سروسز نے کہاکہ ہمارا عملہ الامل ہوٹل کے قریب ایک مکان کو نشانہ بنانے سے دو شہید اور چار زخمیوںکو نکالنے میں کامیاب ہو گیا اور عملہ ابھی بھی جائے وقوعہ پر موجود ہے اور سول ڈیفنسگھر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔
جمعرات کو فجر کےوقت ایمبولینس اور سول ڈیفنس کے عملے نے قابض فورسز کی جانب سے نصیرات میں ایک مکانکو نشانہ بنانے کے نتیجے میں دو لڑکیوں کوزخمی حالت میں مکان سے نکالا جب کہ دیر البلحمیں ایک گھر پر قابض فوج کی بمباری کے بعد ایک خاتون شہید ہوگئے۔
قابض طیاروں نے وسطیغزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے مغرب میں الصوارحہ کے علاقے میں ایک مکان پر بمباریکی۔
اسرائیلی قابض توپخانے نے وسطی غزہ کی پٹی میں نوصیرات کے شمال مغرب میں گولہ باری کی۔
مقامی ذرائع نے بتایاکہ قابض فوج نے خان یونس کے وسط میں گلی نمبر 5 کی جانب مغربی علاقوں کی جانب شدیدفائرنگ کی۔
غزہ میں شہری دفاعکے عملے نے رفح شہر کے شمال میں واقع عریبی کے علاقے کو نشانہ بنانے والے اسرائیلیبمباری کے بعد 4 شہداء کو بازیاب کر لیا۔
قابض طیاروں کی آجصبح سویرے غزہ شہر کے مغرب میں ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں ایک بچی سمیت آٹھ افرادشہید اور چار زخمی ہو گئے اور بمباری سے گھر میں آگ لگ گئی۔