سه شنبه 03/دسامبر/2024

مغربی کنارے میں چوبیس گھنٹوں میں 19 مزاحمتی کارروائیاں

بدھ 28-اگست-2024

کل منگل کو مغربی کنارے کے گورنریوں میں قابض اسرائیلی فوج اورآباد کاروں کے خلاف متعدد مزاحمتی کارروائیوں کو ریکارڈ کیا گیا۔

فلسطین انفارمیشنسینٹر ’معطی‘ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران طوفان "الاقصیٰ سیلاب” جنگ کے دوران 19 مختلف مزاحمتیکارروائیوں کی نشاندہی کی گئی۔

 

رپورٹ کے ذریعےجن مزاحمتی کارروائیوں کی نشاندہی کی گئی، ان میں دو مسلح جھڑپیں اور فائرنگ کیکارروائیاں، دھماکہ خیز آلات اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنے، فوجی مقامات کو نذر آتشکرنے، آباد کاروں کا مقابلہ کرنے،براہ راست تصادم ، پتھراؤ اور مظاہرے شامل تھے۔

 

مقبوضہ بیتالمقدس میں قلندیہ کیمپ میں مسلح جھڑپیںہوئیں۔ شہر کے مشرق میں واقع العیزریہ میں سنگ باری کے واقعات رونما ہوئے۔

 

جنین شہر اور برقینقصبے میں مظاہرے ہوئے اور طولکرم کے نور شمس کیمپ میں بھی مظاہرے ہوئے۔

 

قلقیلیہ کے مشرقمیں واقع بقات الحطب قصبے میں جھڑپیں ہوئیں، جن میں مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے گئے۔

 

نابلس گورنری میںعوامی رہائش کے علاقے میں قابض فوج کی گاڑیوں پر دھماکا خیز مواد سے دھماکہ کیا گیا۔”مالکی پل” میں قابض فوج پر فائرنگ کی گئی جب کہ نابلس شہر میں مظاہرےہوئے۔

 

بیت لحم گورنری میںمولوٹوف کاک ٹیل پھینکے گئے اور خلۃ جبل النحلہ میں ایک فوجی چیک پوسٹ کو جلا دیاگیا اور الخضر قصبے میں قابض فوج پر پتھراؤ کیا گیا اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی