غاصب صیہونی فوج نےامریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاریرکھی ہوئی ہے۔ آج اٹھائیس اگست بدھ کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل327 واں روز ہے۔ قابض فوج نے آج غزہ میں جنگی طیاروں اورتوپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئےہیں۔
ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوںنے آج ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس میں گھروں، بے گھرافراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہریشہید اور زخمی ہوئے۔
قابض فوج نے رفح،جنوبی غزہ کے شہر خان یونس اور وسطی غزہ میں دیر البلح میں تازہ قتل عام کیے ہیں۔ان قتل عام کے واقعات میں کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کیبمباری میں مسجد بلال بن رباح کےاطراف میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
خان یونس میںہلال احمر کے مرکز کے باہربمباری میں دو فلسطینی شہید ہو گئے۔
الاقصیٰ شہداء ہسپتالکے قریب دیر البلح میں المنفلوطی سکول کے سامنے شہریوں کے ایک گروپ پر قابض فوج کےطیاروں کی بمباری سے 8 شہری شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔
غزہ شہر کے جنوبمشرق میں الزیتون محلے میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری میں ایک شہید اور دو زخمیہو گئے۔
وزارت صحت نےاعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہکی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 4 قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 58 شہید اور 131 زخمی ہوگئے۔
وزارت صحت نےبتایا کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلیجارحیت میں 40534 شہید اور 93778 زخمی ہوئے ہیں۔
وسطی غزہ کی پٹیمیں الزاویدہ قصبے کے داخلی راستے کے قریب ایک عام شہری کی گاڑی پر اسرائیلیبمباری میں تین شہری شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو دیر البلاح میں الاقصیٰشہداء ہسپتال لے جایا گیا۔
قابض طیاروں نےوسطی غزہ کی پٹی میں الزوائدہ کے علاقے پر فضائی حملے کیے ہیں۔
طبی ذرائع نے بتایاہے کہ غزہ کی پٹی پر کل رات اور آج علی الصبح جاری قابض فوج کی بمباری میں 17 شہریشہید اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ آج صبح سے لے کر اب تک تین فضائی حملوں میں 10 شہری شہید اور متعددہوئے جن میں خان یونس کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔