سه شنبه 03/دسامبر/2024

اسرائیلی مظالم میں اضافہ مجرمانہ عالمی خاموشی کا نتیجہ ہے: حماس

بدھ 28-اگست-2024

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے قابض صہیونی فوج کی طرف سے مغربی کنارے میں نہتے فلسطینیوں کے تازہ قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان وحشیانہ مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی کو مجرمانہ غفلت قرار دیا ہے۔

 

حماس کی طرف سےآج بدھ کو پریس کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کی گورنریوںبالخصوص شمال کی گورنریوں میں شروع کی گئی وسیع فوجی کارروائی انتہا پسند صیہونی  حکومتکے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی ایک اور عملی کوشش ہے جس کا اظہار اس کے فاشسٹ وزراءنے کیا ہے۔ صہیونی دشمن اس سے قبل اسی طرح کا قتل عام غزہ کی پٹی میں جاری رکھےہوئے ہے۔

 

بیان میں حماس نےکہا کہ کہ قابض صہیونی فوج نے جنین، طوباس، طولکرم، الخلیل  اور رام اللہ کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا ہے۔اس جارحیت میں دشمن فوج  ڈرون اور جنگی طیاروںسے فضائی بمباری کے ساتھ بڑے فوجی دستوں کا استعمال کرتے ہوئے چھاپے، گرفتاریاں اوربنیادی ڈھانچے کو منظم طریقے سے تباہ کر رہی ہے۔ صہیونی فوج کا یہ منظم جنگی جرمہے۔

 

حماس نے کہا کہ فاشسٹنازی قابض حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی میں ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف مظالم  اور نسل کشی کی مہم جاری ہے۔ فلسطینیوں کی نسلکشی کی اس ظالمانہ مہم میں بدقسمتی سے عالمی طاقتوں بالخصوص امریکہ اور مغربیممالک کی اندھی حمایت حاصل ہے۔ فلسطینیوں کے منظم قتل عام اور نسل کشی کے جرائماور قتل وغارت گری پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی فاشسٹ ریاست کے جرام میںاضافے کا باعث بن رہی ہے۔

 

حماس نے واضح کیاکہ صہیونی ریاست طاقت کے وحشیانہ استعمال سے نہتے فلسطینیوں کے قتل عام اورفلسطینیوں کے حق آزادی کو سلب کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔ دشمن کی مکمل اورتباہ کن جارحیت کے باوجود فلسطینی قوم کے حوصلے بلند ہیں اور ہم اپنے حقوق پر کسیقسم کا سمجھوتا نہیں کریں گے۔

 

خیال رہے کہ آجبدھ کو قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کے مختلف شہروں میں زمین اور فضائی آپریشنشروع کیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 10 سےزاید فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی اور گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ قابض فوج غرب اردنکے علاقوں میں وسیع پیمانے پر تلاشی کی مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی