فلسطینی میڈیا گیدرنگایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کےنتیجے میں صحافی محمد عبدالفتاح عبد ربہ اور اپنی ہمشیرہ سمیہ سمیت شہید ہوگئے ہیں۔
قابض فوج نے محمد عبدالفتاح کو خان یونس کے النصیرات کیمپ میںان کے گھر پر بمباری میں نشانہ بنایا۔
عبد ربہ کی شہادت کے بعد غزہ میں گذشتہ برس سات اکتوبر سےجاری صہیونی جارحیت میں شہید ہونےوالے فلسطینی صحافیوں کی تعداد 173 ہوگئی ہے۔
میڈیا گیدرنگ نے غزہ کی پٹی میں نہتے فلسطینی عوام کے خلافجاری اسرائیلی نسل کشی اور فلسطینی صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے خلاف جاریجرائم کی شدید مذمت کی۔ اس نے صحافی عبد ربہ کی شہادت کو اسرائیلی فوج کی طرف سے سوچاسمجھا قتل قراردیا۔
انہوں نے صحافتکے پیشے سے وابستہ بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی صحافیوں کےخلاف نسل کشی کے جرائم کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کریں تاکہ فلسطین کے صحافی جنگ میں اپنی پیشہ وارانہذمہ داریاں ادا کرسکیں۔