قابض اسرائیلی فوجنے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دمشق روڈ پر ایک گاڑی پر بمباری کی جس کے نتیجےمیں چار شہری شہید ہوگئے۔
شامی حکومت کے ایکمقامی اہلکار عبدو التقی نے شام کے ایک ریڈیو اسٹیشن کو بتایا کہ بدھ کی صبح دمشق اوربیروت کے درمیان سڑک پر ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں 4 افراد شہید ہوئے۔
اسرائیلی چینل 12نے دعویٰ کیا ہے کہ شہداء میں سے 3 کا تعلق اسلامی جہاد سے تھا جب کہ چوتھے کا تعلقحزب اللہ سے بتایا جاتا ہے۔
خبر رساں ادارے رائیٹرزکے مطابق کار میں کوئی ہتھیار نہیں تھا۔
اس واقعے کے بارےمیں حزب اللہ یا اسلامی جہاد تحریک کی جانب سے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
اسرائیل آئے روزلبنان اور شام میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں یا ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کونشانہ بنا رہا ہے۔