جمعه 15/نوامبر/2024

یورپی یونین کی مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی پالیسیوں کی مذمت

بدھ 28-اگست-2024

یورپی یونین کے اعلیٰمندوب برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی حیثیتکی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیلی اقدامات علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

 

انہوں نے ’ایکس‘ پلیٹفارم پر ایک پوسٹ میں اردنی وزیر خارجہ ایمن صفدی کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتیکونسل اور عالمی برادری سے اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کو روکنے کے مطالبے کیحمایت کی۔

 

بوریل نے کہا کہ وہمقدس مقامات کی حیثیت کے بارے میں الصفدی کے خدشات کو درست تسلیم کرتے ہیں۔ ہمیںاسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر کے ان بیانات پر گہری تشویش ہے جسمیں انہوں نے مسجد اقصیٰ میں ایک یہودی عبادت گاہ کی تعمیر کی بات کی ہے۔

 

بوریل نے اس بات پرزور دیا کہ یہ خدشات "مکمل طور پر جائز” ہیں اور بین الاقوامی برادری کواس مسئلے کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

 

خیال رہے کہ منگلکو اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نےبتایا تھا کہ اسرائیلی وزارتِ ورثہ نے دسیوں ہزار یہودیوں کی مسجد اقصیٰ میں آمد ورفتکو آسان بنانے کے لیے 20 لاکھ شیکل کی رقم مختص کی گئی ہے۔

 

پیرکے روز بین گویرنے پریس بیانات میں دعویٰ کیا کہ "حکومت کی پالیسی مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو عبادت کی اجازت دیتی  ہے اور وہ مسلمانوں کی طرح یہودیوں کو بھی مسجداقصیٰ میں عبادت کا حق دلوانا چاہتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی