قابض صہیونی فوجکی طرف سے غرب اردن کےشمالی شہر طولکرم کےمشرق میں نور شمس کیمپ پر میزائلوں سے کی گئی بمباری پانچ شہری شہید اور متعدد دیگرزخمی ہوئے۔
وزارت صحت کی طرفسے جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہنور شمس کیمپ پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں پانچ شہری شہید ہوگئے۔ تمام شہداکے جسد خاکی طولکرم کے سرکاری ہسپتال پہنچائے گئے۔
طبی ذرائع نے تصدیقکی کہ ہسپتال میں متعدد شہداء کے جسم کے اعضاء پہنچے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
قابض فوج کے ایکبیان کے مطابق جنگی طیاروں کی بمباری میں طولکرم میں ایک مسلح سیل کے آپریشن رومپر چار میزائلوں سے حملہ کیا گیا جس میں متعدد فلسطینی مزاحمت کار شہید ہوگئے۔