پنج شنبه 12/دسامبر/2024

صحافی علی حسن کی شہادت کے بعد غزہ میں شہید صحافیوں کی تعداد172 ہوگئی

منگل 27-اگست-2024

فلسطینی میڈیا گیدرنگایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کےنتیجے میں 39 سالہ صحافی علینایف حسن تیمہ شہید ہوگئے ہیں۔

 

قابض فوج نےگذشتہ روز ان کی گاڑی پر جان بوجھ کر اس وقت بمباری کی جب وہ خان یونس کے المواصیقصبے سے سڑک پر گذر رہے تھے۔

 

تیمہ کی شہادت کے بعد غزہ میں گذشتہ برس ساتاکتوبر سے جاری صہیونی جارحیت میں شہید ہونےوالے فلسطینی صحافیوں کی تعداد 172 ہوگئی ہے۔

 

میڈیا گیدرنگ نے غزہ کی پٹی میں نہتے فلسطینی عوام کے خلافجاری اسرائیلی نسل کشی اور فلسطینی صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے خلاف جاریجرائم کی شدید مذمت کی۔ اس نے صحافی تیمہ کی شہادت کو اسرائیلی فوج کی طرف سے سوچاسمجھا قتل قراردیا۔

 

انہوں نے صحافتکے پیشے سے وابستہ بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی صحافیوں کےخلاف نسل کشی کے جرائم کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کریں تاکہ فلسطین کے صحافی جنگ میں اپنی پیشہ وارانہذمہ داریاں ادا کرسکیں۔

مختصر لنک:

کاپی