پنج شنبه 28/نوامبر/2024

بیت لحم : یہودی آباد کاروں کے حملے میں فلسطنی نوجوان شہید، متعدد زخمی

منگل 27-اگست-2024

غرب اردن کےجنوبی شہر بیت لحم کے جنوب میں واقع گاؤں وادی رحال میں یہودی آباد کاروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کےنتیجےمیں ایک فلسطینی شہری شہید اور تین زخمی ہو گئے۔

 

فلسطینی وزارتصحت نے بتایا کہ بیت لحم کے گاؤں وادی رحال میں آباد کاروں کی فائرنگ کے نتیجے میںایک شہید اور 3 دیگر معمولی زخمی ہوئے۔

 

مقامی ذرائع نےبتایا کہ گاؤں پر حملہ کرنے والے آباد کاروں کی گولی لگنے کے نتیجے میں شہری 40 سالہ خلیل سالمخلاوی شہید ہوگئے۔

 

ذرائع نے بتایاکہ مسلح آباد کاروں نے گاؤں میں بوائزسکول کے قریب شہریوں کے گھروں پر حملہ کیااور گولیاں برسائیں۔

 

اس کے بعد فلسطینی شہریوںاور قابض یہودی آباد کاروں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا، جس کے نتیجے میں چار شہریزخمی ہوگئے۔ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان زخمیوں میں سے ایک دم توڑ گیا۔

مختصر لنک:

کاپی