پنج شنبه 12/دسامبر/2024

وسطی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی افسر ہلاک، دوسرا زخمی

پیر 26-اگست-2024

قابض اسرائیلی فوجکے ترجمان نے اتوار کی شام اعلان کیا کہ وسطی غزہ کی پٹی پر زمینی حملے کے دوران ریزروفوج کا ایک اسرائیلی افسرہلاک ہو گیا۔

 

فوج کے ترجمان نےکہا کہ آج وسطی غزہ کی پٹی میں زمینی لڑائی کے دوران ایک اسرائیلی افسر مارا گیا۔جبکہ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ہلاک ہونے والا ایک "میجر” تھا جسکا نام شلومو ہازوت تھا۔ فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے کے دوران مارا گیا۔

 

اسرائیلی فوج کےترجمان نے مزید کہا کہ "اس واقعے میں جس میں افسر وسطی غزہ کی پٹی میں مارا گیاایک اور فوجی شدید زخمی ہوا۔”

 

اسرائیلی ٹی ویچینل کے  اے این نے زیتون محلے میں ہونےوالی لڑائیوں میں ایک افسر کے مارے جانے کے واقعے کی تفصیلات شائع کیں۔ چینل نےبتایا کہ اسے اتوار کی صبح "نیٹزاریم کوریڈور” کو توسیع دینے کے آپریشنکے ایک حصے کے طور پر ہلاک کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی