فلسطین کی وزارتصحت نے بتایا ہے کہ شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت کے قریب قابض اسرائیلی فوجکی فائرنگ سے دو نوجوان فلسطینی شہید ہو گئے۔
وزارت صحت کی طرفسے جاری ایک پریس بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہےجس میں کہا گیاہے کہ جنرل اتھارٹی برائے شہری امور نے اسے دونوں نوجوانوں کی شہادت کی اطلاع دی۔ انمیں سے ایک کی شناخت عدی نزار نمر ابو نصا اور دوسرے کی مصعب حسن علی مقصقص کے نامسے کی گئی ہے۔
قابض فوج نے کلشام میں اطلاع دی کہ قابض فوج نے سلفیت کے شمال مغرب میں واقع قصبے کفل حارث کے قریبمیں شہید عمر ابو لیلیٰ گول چکر کے قریب گاڑی کی ٹکر کے بعد گولیاں مار کر دونوجوانوں کو شہید کردیا۔
قابض فوج کے بیانمیں کہا گیا ہے کہ روندنے کی کارروائی میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا۔
اتوار کی شام کوقابض فوج نے شمالی مغربی کنارے میں فلسطینی اراضی پر قائم کی جانے والی بستی”ایریل” کے داخلی راستے پر سلفیت کے قریب فلسطینیوں کی گاڑی پر فائرنگ کیجس کے نتیجے میں ابو ناعسہ اور مقصقص نامی دو نوجوان فلسطینی شہید ہوگئے۔
سند نیوزایجنسی کے نامہ نگارنےعینی شاہدین کے بیاناتکا حوالہ دیتے ہوئے وضاحت کی کہ قابض فورسز نے سلفیت کے شمالی دروازے کے قریب ایکگاڑی پر یہ دعویٰ کرتے ہوئے گولیاں برسائیں کہ وہ حملہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔