پنج شنبه 28/نوامبر/2024

غزہ کی پٹی میں امریکی اور مغربی مدد سے قتل عام کا 325واں دن

پیر 26-اگست-2024

قابض صیہونی فوجنے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہمجاری رکھی ہوئی ہے۔ آج 26 اگستسوموار کےروز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 325واں روز ہے۔ قابض فوج نے آج غزہ میں جنگی طیاروں اور توپخانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئےہیں۔

 

 

 ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپخانوں نے آج ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس میں گھروں،بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میںدرجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

 

سول ڈیفنس کےعملے نے بتایا کہ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں الجعفراوی کےمقام پراسرائیلیفوج کی ڈرون کے ذریعے کی گئی بمباری میں دو شہری عطیہ اور عطوہ العدینی شہید ہوگئے۔

 

قابض فوج کے توپخانے نے وسطی غزہ کی پٹی میں نوصیرات کیمپ کے شمال میں ملائیشیا کے اسکول کے اردگرد گولہ باری کی۔

 

طبی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے شمال میںبے گھر افراد پر مشتمل سکول کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اورزخمی ہوگئے۔

 

غزہ شہر میں ایکآباد مکان پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں پیر کی صبح سویرے پانچشہری شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔

 

مقامی ذرائع نےبتایا کہ یہ مکان العجلہ خاندان کا ہے اور یہ غزہ شہر کے مغرب میں پیشنٹ فرینڈزہسپتال کے قریب واقع ہے۔

 

جنگی طیاروں نےخان یونس شہر کے مشرق میں عبسان الکبیرہ قصبے میں ابو ردا خاندان سے تعلق رکھنےوالے ایک گھر پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

 

حال ہی میں قابضفوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں میں عام شہریوں، آباد گھروں اور اپارٹمنٹس کونشانہ بنانے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ خاص طور پر غزہ سٹی، خان یونس اور دیر البلحمیں ہونے والے حملوں میں سینکڑوں فلسطینیشہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

 

پیر کی صبح قابض فوجکے جنگی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے شمال میں تازہ حملے کئے۔

 

اسرائیلی ٹینکوںنے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس کے مرکز میں متعدد گولے داغے اور شہرکے الکتیبہ علاقے کے آس پاس کے علاقوں پر بمباری کی۔

 

قابض فوج نے غزہشہر میں تل الھویٰ محلے کے جنوب میں یونیورسٹی کالج کے اطراف میں کئی رہائشیعمارتوں کو بھی دھماکے سے اڑا دیا۔ جب کہ ایک اسرائیلی فضائی حملے نے جنوبی غزہ کیپٹی میں خان یونس شہر کے مشرق میں عبسان الکبیرہ قصبے میں ایک مکان کو نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی