سه شنبه 03/دسامبر/2024

غزہ میں اسرائیلی میجر جنرل سمیت 3 سینیر فوجی افسر ہلاک

اتوار 25-اگست-2024

قابض اسرائیلی فوجنے غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائیمیں ایک میجر جنرل سمیت تین اہلکاروں کیہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

 

عبرانی میڈیا نےاطلاع دی ہے کہ مرنے والوں میں سے ایک ریزرو میجر جنرل یانیو یتزاک اورین شمل ہے جس کی عمر 35 سال تھی۔ وہ بٹالین 811 سے منسلک تھا۔ اس کے علاوہ یروشلم بریگیڈ16 کا سپاہی وسطی غزہ کی پٹی میں ایک لڑائی میں مارا گیا۔

 

ریزرو میجر ڈینیئلپیچنیوک اورریزرو میجر نیتائی میتودی وسطی غزہ کی پٹی میں ایک لڑائی میں مارے گئے۔

 

اس سے قبل آجاسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانبسے گھات لگا کر کیے گئے حملے کے دورانقابض فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے۔

 

اسرائیلی ویبسائٹ حدشوت بزمان نے بتایا کہ غزہ کی پٹیمیں زمینی لڑائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔

 

اسی ویب سائٹ نےپچھلی خبروں میں بتایا تھا کہ وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی میں لڑائیوں کے دوران ایکاسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگیا۔

مختصر لنک:

کاپی