سه شنبه 03/دسامبر/2024

غزہ میں امریکی اور مغربی حمایت سے جاری نسل کشی کا 324واں روز

اتوار 25-اگست-2024

قابض صیہونی فوجنے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہمجاری رکھی ہوئی ہے۔ آج ۲۵اگست اتوار کےروز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 324واں روز ہے۔ قابض فوج نےآج غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزیددرجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

 

 ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپخانوں نے آج ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس میں گھروں،بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میںدرجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

 

قابض طیاروں نےخان یونس کے مشرق میں الدغمہ خاندان کے ایک گھر پر بمباری کی۔

 

وزارت صحت نےاعلان کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیےجن میں 71 فلسطینی شہید اور 112 زخمی ہوئےہیں۔

 

وزارت صحت نےبتایا کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک غزہ کی پٹی پرمسلط اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں40405 فلسطینی شہید اور 93468 زخمی ہوئے ہیں۔

 

قابض فوج کے طیاروںنے غزہ شہر کے شمال میں العیون جنکشن کے قریب مسجد امان کے قریب میں السلول خاندانکے رہائشی اپارٹمنٹ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمیہوگئے۔

 

طبی اور مقامیذرائع نے اطلاع دی ہے کہ خان یونس کے شمال مشرق میں واقع القرارہ سے 4 شہیدوں کی لاشیںملی ہیں۔ انہیں گذشتہ روز اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید کیا گیا تھا۔ ان کیشناخت محمد محمد خالد الاسطل،محمد سلیمان محمد ابو خشان ،عبد ربہ ابراہیم عبد ربہالاستطل ا صبریہ مصطفی عطیہ کے ناموں سے کی گئی ہیں۔

 

ایک مقامی ذریعےنے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج شدید بمباری کے درمیان خان یونس کے مشرق میں نیوعبسان قصبےمیں داخل ہوئی۔

 

وسطی غزہ کی پٹیمیں دیر البلح میں العنان اسٹیڈیم کے اطراف میں اسرائیلی بمباری میں دو افراد شہیداور ایک تیسرا زخمی ہوگیا۔

 

ایک شدید زخمیبچہ مالک خالد الشاعر جو خان یونس شہر کے جنوب میں واقع علاقے بطن السمین بمباریکے دوران دس روز قبل زخمی ہوا تھا وہ  چلبسا ہے۔

 

خان یونس کے شمالمیں واقع قصبے القرارہ سے ایک شہید کا جسد خاکی برآمد ہوا۔

 

اسرائیلی ہیلیکاپٹروں نے غزہ شہر کے جنوب مشرق میں الزیتون محلے پر پرتشدد توپ خانے کی گولہ باریکی۔

 

قابض طیاروں نےوسطی غزہ کی پٹی میں المغازی کیمپ پر حملہ کیا۔

 

غزہ کی پٹی کےوسطی علاقے دیر البلح میں الحکر کے علاقے میں معمر خاندان کے ایک گھر پر قابض فوجکی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات شہری شہید ہو گئے۔ان کی شناخت  محمد احمد ابو معمر، احمد محمد ابو معمر، ادھمنذیر ابو معمر، موسیٰ ابو معمر، زکریا احمد ابو معمر اور عبداللہ محمد ابو معمرشاملہیں۔

 

مقامی ذرائع نےبتایا ہے کہ قابض فوج کے طیاروں نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح میں الحکرکے علاقے میں حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

 

آج فجر کے وقتقابض توپخانے نے خان یونس کے علاقے القرارہ اور الستار الشرقی پرگولہ باری کی۔

مختصر لنک:

کاپی