سه شنبه 03/دسامبر/2024

حزب اللہ کا ردعمل معیاری اور فاشسٹ حکومت کے لیے پیغام ہے:حماس

اتوار 25-اگست-2024

اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” نے کہا ہے کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی طرف سے قابض ریاستکے اندر گہرے اسٹریٹجک اہداف کے خلاف "مخصوص ردعمل” یہ پیغام ہے کہ اس کیفاشسٹ جارحیت کا جواب نہیں دیا جائے گا۔

 

حماس نے اتوار کےروز ایک پریس بیان میں کہا کہ "ہم عظیم جہادی رہ نما فواد شکر کے قتل کے جوابمیں صہیونی ریاست کے اندر گہرے کئی اہم اور اسٹریٹجک اہداف کے خلاف حزب اللہ کےمجاہدین کی طرف سے کئے گئے معیاری اور نمایاں ردعمل کو سراہتے ہیں اور کامیابمزاحمتی کارروائی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں‘‘۔

 

حماس نے اس باتپر زور دیا کہ "یہ مضبوط اور قابل ذکر ردعمل جو صیہونی وجود کے اندر گہرائی تک پہنچاہے فاشسٹ قابض حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ یہ پیغام ہے کہ فلسطینی اور لبنانی عوامکے خلاف اس کی دہشت گردی اورجرائم کا جواب ہرصورت میں دیا جائے گا۔

 

حماس نے لبنانیعوام کے خلاف صہیونی ریاست کی تازہ جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔ حماس نےلبنان میں زمینوں اور شہریوں کے خلاف صہیونی فوج کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کےتسلسل کی بھی مذمت کی ہے”۔

 

حماس نے لبنان پراسرائیلیجنگی طیاروں کے وسیع حملے کو تمام بین الاقوامی معاہدوں اور اصولوں کی صریح خلافورزی قرار دیا۔ حماس صیہونی اقدام نے ایکبار پھر ثابت کیاہے کہ یہ ایک بدمعاش ریاست ہے جو خطے کے لیے حقیقی خطرہ اور بین الاقوامیسلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی