کل جمعہ کی شام یمنیمزاحمتی فورسز’انصار اللہ‘ سے وابستہ المسیرہ چینل نے بحیرہ احمر میں یونانی بحریجہاز SOUNION پر حملے میں اسے لگنے والی آگ کے مناظر نشر کیے۔اس جہاز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس نے یونانی ملکیت والی کمپنی نے مقبوضہفلسطین کی بندرگاہوں پر داخلے پر پابندی کے فیصلے کی خلاف ورزی کی۔
برٹش میری ٹائمٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نے جمعہ کو کہا کہ بحیرہ احمر میں یونانی پرچم بردار آئل ٹینکرمیں تین مقامات پر آگ لگنے کا پتہ چلا ہے۔
اتھارٹی نے مزیدکہا کہ”ایسا لگتا ہے کہ ٹینکر پانی میں ڈوب گیا ہے”۔
اس تناظر میںبرطانوی میری ٹائم سیکیورٹی کمپنی ایمبرے نے کل کو بتایا تھا کہ یمنی بندرگاہ الصلیف سے تقریباً58 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں بحیرہ احمر میں ایک جہاز پرحملے کے بعد اس میں آگ بھڑکاٹھی ہے۔
پرسوں بدھ کو برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نےاطلاع دی کہ سوونین نامی ایک ٹینکر اور جس پر یونانی پرچم لہرا رہا تھا، بار بارحملوں کے بعد بحیرہ احمر میں ٹوٹ گیا ہے۔