کل جمعہ کو یمنکے دارالحکومت صنعا سمیت ملک کے کئی شہروں میں فلسطینیوں بالخصوص غزہ کی پٹی میںجاری اسرائیلی بربریت کے شکار شہریوں کی حمایت میں ملین مارچ میں لاکھوں افراد نےشرکت کی۔
مقامی حکام اورمیڈیا نے بتایا کہ یمن کے مرکزی شہروں سمیت ملک کے 200 سے زاید مقامات پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالیگئیں اور جلسے جلوس منعقد ہوئے۔
ملین مارچ سےخطابکرتے ہوئے مقررین نے غزہ میں جاری نہتے فلسطینیوں کا قتل عام بند کرنےکا مطالبہکیا۔ انہوں نےفلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کی تاریخی ثابت قدمی کی تعریف کی گئی۔القسام بریگیڈز کے معیاری مزاحمتی آپریشنزپر مبارکباد پیش کی گئی، جس نے دشمن کےوجود "مقبوضہ جافا” کو دس ماہ کی مسلسل اور وحشیانہ جنگ کے دس ماہ بعدنشانہ بنایا۔
انہوں نے مسجداقصیٰ کے خلاف دشمن ریاست کے طرز عمل اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی مذمت کی اوراسے تمام مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی مذموم کوشش قرار دیا۔
ملین مارچ کےشرکاء نے فلسطینی اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ انہوںنےفلسطینیوں کی حمایت میں فلگ شگاف نعرے بھی لگائے۔
مظاہرین نےفلسطینیوں کے قتل عام اور ان کی نسل کشی میں مدد کرنے والے عالمی دہشت گرد امریکہکے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی اور امریکی اور مغربی ممالک کی طرف سےصہیونی ریاستکی جنگی مشین میں اس کی مدد کو فلسطینیوں کا قتل عام کرنے مجرم میں برابر کے مجرمقرار دیا۔