پنج شنبه 05/دسامبر/2024

غزہ میں امریکی اور مغربی مدد سے نسل کشی کا 323واں دن

ہفتہ 24-اگست-2024

قابض صیہونی فوجنے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہمجاری رکھی ہوئی ہے۔ آج 24اگست ہفتے کےروزفلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 323واں روز ہے۔ قابض فوج نے آج غزہ میں جنگیطیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینیشہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

 

ہمارے نامہنگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے آج ہفتے کے روز غزہ کی پٹیکے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس میں گھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اورسڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

 

خان یونس میںالامل محلے میں سکول اسٹریٹ پر واقع "کلخ” خاندان کے گھر پر اسرائیلی بمباریکے نتیجے میں 11 شہری شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔

 

سول ڈیفنس کےعملے کا کہنا ہے کہ شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

 

اسرائیلی توپخانے کی گولہ باری نے غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ البلد کے مشرق میں عزبہ عبدربہ کے علاقے کو نشانہ بنایا۔

 

وسطی غزہ کی پٹیمیں دیر البلح شہر کے مشرق میں صلاح الدین اسٹریٹ کے قریب بے گھر افراد کے خیموں کوکواڈ کاپٹر ڈرون کی گولیوں سے نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ شہری زخمی ہوگئے۔

دیر البلح شہر کےمشرق میں فضائی حملوں اور توپ خانے سے گولہ باری کی اطلاعات ہیں۔

 

وسطی غزہ کی پٹیمیں نصیرات کیمپ میں عین جالوت ٹاورز میںایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اورمتعدد زخمیہوگئے۔

 

مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوجی ڈرون کے نتیجے میںنصیرات کیمپ کے شمال میں بے گھر افراد کے ایک سکول کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجےمیں 3 شہری زخمی ہوئے۔

 

اسرائیلی جنگی طیاروںنے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا میں سلطان کے علاقے میں ایک مکان کو نشانہبنایا۔

 

طبی ذرائع نے خانیونس شہر کے جنوب مشرق میں جورات اللوط میں السلام سٹریٹ کے قریب اسرائیلی توپخانے کی گولہ باری کے نتیجے میں متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔

 

خان یونس کے مرکزمیں الکتیبہ کے علاقے پر قابض اسرائیلی فوج کی بمباری میں دو شہری شہید ہوگئے۔

مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں مشرقی دیر البلح کو فضائیحملوں اور توپ خانے سے گولہ باری سے نشانہ بنایا۔

غزہ کی پٹی میںوزارت صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اسرائیلی فوج کی سات اکتوبر سے جاریجارحیت میں چالیس ہزار 265فلسطینی شہید اور 93144 زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی