غزہ کی پٹی میںفلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دورانغزہ کی پٹی میں 5 خاندانوں کا اجتماعی قتل عام کیا۔
وزارت نے آج ہفتےکے روز ایک پریس بیان میں کہا کہ قابض صہیونی فوج کی طرف سے کیے گئے قتل عام میں69 فلسطینی شہید اور 212 زخمی ہوئے۔
وزارت نے کہا کہبہت سے زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اورسڑکوں پر ہیں، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
خیال رہے کہ گذشتہ7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔
ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوںاور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاستنے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظماور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔