جمعه 15/نوامبر/2024

انصار اللہ کے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں دو بحری جہازوں پر حملے

جمعہ 23-اگست-2024

یمن کی مزاحمتیتنظیم انصار اللہ سے وابستہ مسلح افواج نے کہا ہے کہ انہوں نے قابض اسرائیلی پر بینالاقوامی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے دو بحری جہازوں کو بحیرہ احمر اورخلیج عدن میں میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

 

یمن کی "مسلحافواج” نے جمعرات کی شام  ایک ٹویٹکہا کہ اس نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں دو فوجی آپریشن کیے، جن میں اس نے تیلبردار جہاز’سونین‘ کو نشانہ بنایا۔

 

جہاز کو براہراست نقصان پہنچایا گیا جس کے بعد اس کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔

 

بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ فورسز نے بحری جہازSW North WindI) ) کو نشانہ بنایا گیا اور خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں سفر کرتےہوئے براہ راست اور درست طریقے سے نشانہ بنا کر اسے نقصان پہنچایا گیا”۔

 

یمن کی مسلحافواج نے وضاحت کی کہ بحری افواج، بغیر پائلٹ کے فضائیہ اور میزائل فورس نے ان دوفوجی کارروائیوں میں متعدد گن بوٹس، بیلسٹک اور پروں والے میزائلوں اور ڈرونز کااستعمال کیا۔

 

بیان میں زور دیاگیا ہے کہ "یمن کی مسلح افواج کی کارروائیاں اس وقت تک نہیں رکیں گی جب تک غزہمیں جارحیت بند نہیں کی جاتی اور غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا”۔

مختصر لنک:

کاپی