غرب اردن کےشمالی شہر ابلس کے بلاطہ پناہ گزین کیمپ سے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میںایک فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
قابض فوج کی طرفسے اشتہاری قرار دیے گئے نوجوان جمالالسعودی کو گذشتہ شب اسرائیلی فوج نے بلاطہ کیمپ میں ایک گھر پر بمباری کے دورانشہید کیا۔
اس واقعے میں تیننوجوان شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ہلال احمر کےمطابق بدھ کی شام اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بلاطہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجےمیں متعدد نوجوان زخمی ہوگئے۔ اس کے امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو فوری طبی امدادفراہم کی۔
ہلال احمر نےبتایا کہ ایک فلسطینی نوجوان کے پاؤں میں گولی ماری گئی جب کہ ایک نوجوان کی گردنمیں گولی لگی ہے جس کے نتیجے میں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔