قابض صیہونی فوجنے مسلسل 321 ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئےدرجنوں فضائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری کرتے ہوئے شہریوں کے قتل عام کاارتکاب کیا ہے۔
ہمارے نامہنگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں اور توپخانے نے آج جمعرات کے روز غزہکی پٹی کے مختلف علاقوں میں اپنی پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گھروں،بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں کو نشانہ بنایا جس میں درجنوں شہید اور زخمیہوئے۔
آج صبح قابض فوجکے جنگی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح شہر کے مشرق میں واقع علاقوں کونشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کیے ہیں۔
آج فجرکے وقت وسطیغزہ کی پٹی میں المغازی مہاجر کیمپ میں البطانیہ کے محلے میں الدباکہ خاندان کے ایکگھر پر قابض بمباری کے نتیجے میں 6 شہید شہری ہوگئے۔
طبی ذرائع نےالقدس چینل کے فوٹو جرنلسٹ حسام منال الدباکہ کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ وہ رہائشی اپارٹمنٹ پر اسرائیلی فوج کی بمباری میںشہید ہوئے۔
خاندانی ذرائع نےبتایا کہ معمر شخص 65سالہ محمود محمد مضیوف عبدالغفور المواصی کے مقام پر بمباری میں شہید کیا۔
سول ڈیفنس نےاطلاع دی ہے کہ اس کے عملے اور طبی ٹیموں نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے تل الزاعترمیں ابو خاطر ہال کے سامنے واقع "سلمان” خاندان کے رہائشی اپارٹمنٹ میں اسرائیلیبمباری میں تین شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی۔
غزہ کے شمال میںبیت لاہیا میں حمودہ خاندان کے ایک گھر پر بمباری کے بعد قابض فوج کی طرف سے کیےگئے قتل عام میں شہداء کی تعداد 11 ہو گئی۔
جمعرات کی صبحغزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مشرق میں واقع الفخاری قصبے میں ابو دقہخاندان کے ایک گھر پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں ایک بچہ اور ایک خاتون شہیدہو گئی۔
مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے خان یونس کے مغرب میں مواصی القرارہ کے علاقے میں بےگھر ہونے والے افراد کے خیموں پر شدید فائرنگ کی۔
قابض فوج نے غزہکی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے مغرب میں رہائشی عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔
الاقصیٰ ٹی وی کےنامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز نے ایمبولینس اور شہری دفاع کےاہلکاروں کا بھیس بدل کر رفح گورنری سے واپس آنے والے بے گھر افراد کی بڑی تعداد کاقتل عام کیا اور درجنوں فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا۔