سه شنبه 03/دسامبر/2024

میں سات اکتوبر کی تلخی ساری زندگی بھگتوں گا: اہارون ہلیوا

جمعرات 22-اگست-2024

سات اکتوبر کوناکامی کی وجہ سے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد اسرائیلی فوج کے انٹیلیجنس ڈویژن ’امان‘ کے سربراہ اہارون ھلیوا نے کہا ہے "میں ساری زندگی ساتاکتوبر کی تلخی کو برداشت کروں گا”۔

 

اس نے مزید کہاکہ ’ہم 7 اکتوبر کو جنگ کی وارننگ دینے کے اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہوئے۔ یہہماری بہت بڑی ناکامی تھی‘۔

 

اس نے اپنی باتجاری رکھتے ہوئے کہا کہ میرا اپنے عہدے سے استعفیٰ متوقع ذمہ داری کو نبھانے کیکوشش ہے۔

 

ھیلوا نے اعلان کیاکہ وہ 7 اکتوبر کے واقعات میں ’امان‘ کی ناکامی کی پوری ذمہ داری قبول کرتا ہے۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ "جنگ اب بھی پھیل رہی ہے اور اس کے لیے ایک مضبوط فوج اور انٹیلی جنسڈویژن کی ضرورت ہے”۔

 

انہوں نے اپنے بیاناتکا اختتام اس بات پر زور دیتے ہوئے کیا کہ "جنگ کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیےایک باضابطہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جانی چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیےکہ جو ہوا اسے دہرایا نہیں جائے گا”۔

 

اسرائیلی آرمی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ ملٹری انٹیلیجنس ڈویژن (امان) کے سربراہ اہارون ھلیوا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے اعلان کےچار ماہ بعد کل بدھ کواپنی ذمہ داریاں ختم کرچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی