جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، مزید 42 شہری شہید، 163 زخمی

جمعرات 22-اگست-2024

فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میںخاندانوں کے خلاف چار اجتماعی قتل عام کیے جن میں 42 فلسطینی شہید اور 163 زخمیہوئے ہیں۔

 

وزارت صحت نے اپنیروزانہ کی اپ ڈیٹ تصدیق کی ہے کہ گذشتہ سات اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیتکے نتیجے میں 40265 شہید اور 93144 زخمی ہوئے ہیں۔

 

بیان میں کہا گیاہے کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد زخمی موجود ہیں اور ایمبولینس اورشہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

 

خیال رہے کہ گذشتہ7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

 

ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔

مختصر لنک:

کاپی