چهارشنبه 11/دسامبر/2024

حزب اللہ کے اسرائیل پرتوپ خانے اور ڈرونز سے حملے

جمعرات 22-اگست-2024

آج جمعرات کولبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں نام نہاد صہیونی ریاستکے علاقوں میں ڈرونز اور توپ خانے سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں دشمن فوج کوبھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

 

 

حزب اللہ نے  برنیت چھاؤنی، جل العلام اور کریات شمونہ بستیپر ڈرون سے بمباری کی، جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

 

حزب اللہ نےاطلاع دی ہے کہ اس نے نصف شب کے بعد جنوبی لبنان کے دیہاتوں پر اسرائیلی بمباری کےجواب میں  برنیت چھاؤنی کو بھاری توپ خانےکے گولوں سے نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ حملہ آور ڈرونز سے کریات شمونہ بستی میںقابض فوج کےکیمپوں پر بمباری کی گئی۔

 

حزب اللہ نے بھاریتوپ خانے کا استعمال کرتے ہوئے برنیت چھاؤنی  کو نشانہ بنایا اور ڈرون کی مدد سے بالائیالجلیل میں بمباری کی گئی۔

 

الجزیرہ ٹی ویچینل نے اطلاع دی ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں کریات شمونہ اور اس کے آس پاس کےکئی قصبوں میں سائرن بجنے کی آوازیں سنائی گئی ہیں۔

 

دریں اثنا قابض اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس نے گذشتہرات جنوبی لبنان کے 10 مختلف علاقوں پر بمباری کی، جس میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کونشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی