چهارشنبه 11/دسامبر/2024

طولکرم کیمپ میں اسرائیلی فوج کی بربریت،مزید تین فلسطینی شہید

جمعرات 22-اگست-2024

آج جمعرات کیصبح قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میںقائم پناہ گزین کیمپ پر بربریت میں مزید تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 

فلسطینی وزارتصحت نے بتایا کہ قابض فوج نے طولکرم کیمپ میں ایک گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں3 نوجوان شہید ہوگئے۔

 

شہید ہونے والوںمیں 34 سالہ عماد تیسیر یوسف شوریم، 30 سالہ وسیم صابر عنبر اور 30 سالہ معاویہخالد الحاج احمد شامل ہیں۔

 

ہلال احمر سوسائٹینے کہا ہے کہ اس کے عملے نے طولکرم کیمپ پر تازہ بمباری سے شہید ہونے والے دو شہریوں کو ہسپتالمنتقل کیا۔

 

قابض اسرائیلی افواجنے طولکرم کیمپ پر اپنا فوجی آپریشن جاری رکھا ہوا ہے، جس سے بنیادی ڈھانچے اورشہریوں کی املاک کو بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

 

اسرائیلی قابضفوج نے طولکرم شہر پر اس کے مغربی داخلی راستے سے دھاوا بول دیا۔ "الاسراءاسپیشلائزڈ” اور "ثابت” سرکاری ہسپتالوں کو گھیرے میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی