پنج شنبه 12/دسامبر/2024

غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوچکا،انسانی صورتحال تباہ کن ہے: یو این

بدھ 21-اگست-2024

اقوام متحدہ نےغزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران پیدا ہونے والی انسانی صورت حال کوتباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی المیہ جاری ہے۔

 

اقوام متحدہ کےترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایندھن کی شدیدقلت ہسپتالوں کو ضروری سرجیکل آپریشنز ملتوی کرنے پر مجبور کر رہی ہے، خاص طور پرشمالی غزہ میں ایمبولینسوں کی سروس مکمل طور پر بند ہونے کا خطرہ ہے۔

 

درایں اثنا اقواممتحدہ رابطہ دفتر برائے انسانی امور ’اوچا‘ نے کہا ہے کہ "غزہ کی پٹی میںانسانی صورتحال تباہ کن ہے کیونکہ بے گھر ہونے کی بار بار لہروں، بھیڑ بھرے حالات،عدم تحفظ، بنیادی ڈھانچے کی تباہی، مسلسل جنگ کی وجہ سے بنیادی ضروریات کا فقدان پیدا کردیاہے۔

 

دفتر نے منگل کیشام پریس کو جاری ایک بیان میں کہا کہ”لڑائیوں کے تسلسل ، انخلاء کے احکاماتاور ضروری سامان کی شدید قلت کے باعث بے گھر خاندانوں کے لیے ان مقامات پر بنیادیخدمات حاصل کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی