چهارشنبه 04/دسامبر/2024

غزہ: دیر البلح بازار میں قتل عام میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی

بدھ 21-اگست-2024

منگل کی شام قابضاسرائیلی فوج نے ایک نیا قتل عام کیا جس میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمیہوگئے۔ دیر البلح میں 12 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں دوسرا اجتماعی قتل عام ہے۔ اسمیں دیر البلح میں شہریوں کے ایک مرکز پر بمباری کی جس میں متعدد فلسطینی بچے اورخواتین شہید ہوگئے۔

 

طبی ذرائع کاکہنا ہے دیرالبلح میں تازہ قتل عام میں 9شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں اکثریت بچوں اور عورتوں ہے۔ یہ قتلعام دیرالبلح کے بازار میں کیا گیا۔

 

ذرائع نے بتایاکہ غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح میں البرکہ گول چکر کے قریب شہریوں کے ایک ھجومکو نشانہ بنانے کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

 

بم دھماکے میں دیرالبلح مارکیٹ کےچوک کو بھی نشانہ بنایا گیا۔وہاں پر شہریوں کی بڑی تعداد پناہ لیے ہوئے تھے۔ درجنوں زخمیوں کی حالت تشویشناکہے اور ان کے لیے فوری طبی امداد کا کوئی انتظام نہیں ہوسکا جس کے نتیجے میں مزیدشہادتوں کا خطرہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی