چهارشنبه 04/دسامبر/2024

غزہ: حمزہ مرتضیٰ کی شہادت کے بعد شہید صحافیوں کی تعداد 170 ہوگئی

بدھ 21-اگست-2024

غزہ میں سرکاری میڈیاآفس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری میں ایک اور فلسطینی صحافی شہیدہوگیا۔ صحافی حمزہ عبدالرحمن مرتضیٰ کی شہادت کے بعد غزہ کی پٹی پر نسل کشی کیجنگ شروع ہونے کے بعد سے شہید صحافیوں کی تعداد 170 ہو گئی ہے۔

 

غزہ شہر کے مغربمیں واقع مصطفیٰ حافظ سکول پر قابض اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں سینیر صحافی حمزہ مرتضیٰسمیت 10 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔

 

شہید مرتضیٰ کئیمیڈیا اداروں کے ساتھ فوٹوگرافر اور صحافی کے طور پر کام کرچکے ہیں۔ وہ سینیرصحافی یاسر مرتضیٰ کے بھائی ہیں، جو 6 اپریل 2018 کو شہر کے مشرق میں ریٹرن مارچکے واقعات کی کوریج کرتے ہوئے ایک اسرائیلی اسنائپر کی گولی سے شہید ہوگئے تھے۔

 

منگل کے روز ایکپریس بیان میں سرکاری میڈیا آفس نے قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کونشانہ بنانے اور ان کے قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔ آفس نے دشمن فوج کو اسجرم کے ارتکاب کا مکمل ذمہ دار ٹھہرایا۔

 

دفتر نے عالمیبرادری اور دنیا میں صحافتی پشے سے وابستہ بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہوہ قابض اسرائیلی فوج کے جرائم کو روکیں اور فلسطینی صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں۔

مختصر لنک:

کاپی