غزہ کی پٹی میںقابض اسرائیلی فوج کی طرف سے امریکی اور مغربی امداد سے شروع کی گئی جارحیت 320 ویںروز جاری ہے۔
قابض فوج نے آجصبح سے اب تک نہتے فلسطینیوں پر تازہ وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں دسیوں فلسطینیشہید اور زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں نے بتایا کہ قابض فوج نے جنگیطیاروں اور توپ خانے کی مدد سے تازہ بمباری میں گھروں، بے گھر افراد کے مراکزاورسڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی شہید اورزخمی ہوئے۔
دوسری جانب قابض فوج نے غزہ کےانتہائی جنوبی شہر اور گنجان آباد علاقےرفح پر سات مئی سے فضائی اور زمینی بمباری جاری ہے۔
خان یونس کے نواحی علاقے المواصی میں القرارہ کے مقام پر اسرائیلیبمباری کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے۔
جنوبی غزہ میں الزیتوکالونی میں اسرائیلی بمباری میں چار فلسطینیشہید ہوئے جب کہ جہاد عبداللہ محمود ابو السعود کی لاش حمد سٹی کے اطراف سے برآمدکی۔
دوسری جانب وسطی غزہ کے علاقے دیرالبلح میں مربعین کے مقام سے ہزاروںفلسطینیوں کوجبری نقل مکانی کے احکامات دیے ہیں۔
جنوبی غزہ کے شہر رفح کے شمال مغرب میں المزراعین کے مقام پراسرائیلی فوج کی بمباری میں چار فلسطینی شہید ہوئے۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے شمالی خان یونس میںکئی مقامات پر زمینی اور فضائی حملے کیے۔
وسطی غزہ میں دیر البلح کے مشرق میں القسل ابراج کے اطراف میں بمباریکی اطلاعات ہیں۔
بدھ کی صبح شمالی غزہ میں تل الزعتر کے مقام پر خطیب خاندان کے گھرپراسرائیلی بمباری میں ایک خاتون شہید اور چھ زخمی ہوگئے۔