جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں قتل عام جاری، مزید 50 فلسطینی شہید،124 زخمی

بدھ 21-اگست-2024

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیاہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 4 قتل عام کیےجن کے نتیجے میں 50 شہید اور 124 زخمی ہوگئے۔

 

وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایاکہ گذشتہ سال سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 40223 شہید اور 92981 زخمی ہوئے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ابھی بھیبہت سے متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کاعملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

 

خیال رہے کہ گذشتہ7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

 

ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔

مختصر لنک:

کاپی