جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں انروا کے شہید ملامین کی تعداد 207 ہو گئی

منگل 20-اگست-2024

غزہ کی پٹی میںجاری وحشیانہ صہیونی جنگ کے دوران فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیفاینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے شہید ملازمین کی تعداد بڑھ کر 207 ہو گئی ہے۔

 

یہ اعلان انسانیہمدردی کے عالمی دن کےموقعے پر کل انیس اگست کو جاری کیا گیا۔

 

 

مرکزاطلاعاتفلسطین کوموصول ہونے والے ایک بیان میں ’انروا‘ نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سےلے کر اب تک تنظیم کے 207 کارکنان شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے کچھ اپنی ڈیوٹیانجام دیتے ہوئے شہید ہوئے”۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ شہداء کا تعلق مختلف شعبوں سے تھا جن میں ڈاکٹرز، انجینیرز، اساتذہ اور دیگرشامل ہیں۔

 

 

انروا نے اپنے بیانمیں مزید کہا کہ  "عالمی انسانی دن پرہم اپنے شہید کارکنوں کو یاد کرتے اورانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں”۔

 

 

 

قابل ذکر ہے کہ ’انروا‘ نے 9 اگست کو انکشاف کیا تھاکہ 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 205 انسانی امدادی کارکن مارے جاچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی