جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاہو جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی نہیں چاہتے:گیڈی آئزن کوٹ

منگل 20-اگست-2024

اسرائیلی جنگیحکومت کے سابق وزیرگیڈی آئزن کوٹ نے انکشاف کیا ہےکہ فوج کے تمام سربراہان اورقابض حکومت کے بیشتر وزراء غزہ میں جنگ روکنے اور فلسطینی مزاحمت کے ساتھ قیدیوںکے تبادلے کے معاہدے تک پہنچنے کی حمایت کرتے ہیں۔

 

حزب اختلاف کی”اسٹیٹ کیمپ” پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن کنیسٹ آئزن کوٹ نے نیتن یاہوپر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ  صرفوزیراعظم بجمن نیتن یاھو جنگ بندی معاہدے کی مخالفت کرتا ہے۔ وہ غزہ میں قید اسرائیلیقیدیوں کی واپسی چاہتا ہے لیکن وہ جرات مندانہ فیصلے کرنے کو تیار نہیں ہے‘۔

 

 

انہوں نے غزہ میںقیدیوں کے تبادلے کے معاہدے اور جنگ بندی کے حوالے سے حالیہ دنوں میں نیتن یاہو کےدفتر کی طرف سے جاری کردہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ "نیتن یاہوٹیکسٹ پیغامات کے ذریعے فیصلے بھیجتے ہیں۔ میں نے کافی عرصہ یہ تماشا دیکھا جس کیوجہ سے ہم نے حکومت چھوڑ دی”۔

 

قطری دارالحکومتدوحہ میں گزشتہ جمعرات کو ہونے والے مذاکرات کے آخری دور کے بعد غزہ مذاکرات ختمہو گئے۔

 

دو روزہ مذاکراتکے بعد جس میں حماس نے شرکت نہیں کی ثالثی کرنے والے ممالک نے ایک نئی تجویز پیشکرنے کا اعلان کیا جو خلا کو پر کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ اس میں نئی شرائط  اور تجاویز شامل ہیں جو نیتن یاہو کی خواہشات کےمطابق ہیں۔

 

 

نئی امریکی تجویزکے بارے میں واشنگٹن کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے اتفاق کیا ہے۔اس تجویز میں جنگبندی کے دوسرے مرحلے میں مستقل جنگ بندی کی تجویز شامل ہے۔

 

نئی تجویز امدادی کارروائیوں کو تمام فریقین کےمعاہدے کی شرائط سے جوڑتی ہے اور شمالی غزہ کی پٹی میں بے گھر ہونے والے افراد کیواپسی کے لیے ایک مانیٹرنگ میکانزم کی تشکیل کو بھی طے کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی