سه شنبه 03/دسامبر/2024

غزہ میں بے گھر افراد کا تازہ قتل عام بچوں اورخواتین سمیت 12 شہید

منگل 20-اگست-2024

قابض اسرائیلیفوج نے امریکی اور مغربی اسلحے سے غزہ میں ایک تازہ اجتماعی قتل عام کیا ہے جس کےنتیجے میں مزید 12 فلسطینی شہیداور درجنوں زخمی ہوگئے۔

 

سل کشی کے ایکنئے جرم میں قابض نازی فوج نے غزہ شہر کے مغرب میں الرمل محلے میں بے گھر افراد کےایک اسکول پر جنگی طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں وہاں موجود بچوں اور خواتینسمیت 12 شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

 

غزہ کے سول ڈیفنسڈائریکٹوریٹ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بے گھر افراد پر مشتمل مصطفیٰ حافظ سکول پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں12 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

 

انہوں نے ایک پریسبیان میں کہا کہ سکول میں 700 سے زیادہ بے گھر افراد کو پناہ فراہم کی گئی ہے جنہوںنے 10 ماہ قبل شہرپر بمباری کے بعد وہاں پناہ لی تھی۔

 

سول ڈیفنس نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے حالیہ عرصے کے دوران غزہ کی پٹی میں 9 سکولوں پر بمباریکی جہاں سینکڑوں بے گھر افراد رہائش پذیر ہیں۔

 

10 اگست کو قابضفوج کی طرف سے غزہ کے مشرق میں واقع درج محلے میں الصحابہ کے علاقے میں "التابعین”سکول میں بے گھر ہونے والے شہریوں کے خلاف ایک ہولناک قتل عام کیا گیا جس میں 100سے زائد شہری شہید اور 150 زخمی ہوگئے۔

 

4 اگست کو غزہ شہر کے مغرب میں واقع النصر محلے میں النصر اور حسنسلامہ سکولوں پر بمباری میں 30 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے، جن میں زیادہتر بچے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی