دوشنبه 02/دسامبر/2024

غزہ میں قابض فوج کی فائرنگ سے ایک صحافی زخمی

پیر 19-اگست-2024

قابض اسرائیلیفوج کی غزہ کی پٹی میں فائرنگ سے ’ٹی آر ٹی عربی‘ چینل کے عملے کو چوتھی بارنشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چینل کا نامہ نگار سامی برہوم زخمی ہو گیا۔

 

ٹی آر ٹی کے زخمینامہ نگار نے چینل کے ساتھ اپنے انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی کہ جس علاقے میںوہ تھے وہ "غیر فوجی تھا اور قابض فوج کی طرف سے وہاں سے انخلا کے احکاماتنہیں دیےگئے تھے۔

 

برہوم نے کہا کہ”ہمیں خان یونس شہر کے شمال مغرب میں اسرائیلی فوج کی طرف سے براہ راست فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا۔وہ "صحافیوں” کے بیج والی ان کی گاڑی پر فائرنگ کے دوران زخمی ہوئے۔

 

انہوں نےمزید کہاکہ ہمیں اسرائیلی سنائپرز نے چہرے اور سینے پر گولیاں ماریں۔یہ صحافیوں کو جانبوجھ کر براہ راست نشانہ بنانے کا ثبوت ہے اور یہ غزہ کی پٹی میں پہلا حملہ نہیںہے۔

 

12 اپریل کو قابض اسرائیلی فوج نے TRT Arabi” ‘‘چینل کی ٹیم کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ وسطی غزہ کی پٹی کے نصیراتکیمپ میں اپنا پیشہ وارانہ صحافی کے طورپر کام کر رہی تھی، جس کے نتیجے میں چینل کا کیمرہ مین سامی شحادہ زخمی ہوگئے تھے۔

 

امریکی اور مغربی مدد سے غزہ پر مسلط کی گئی صہیونیجارحیت میں اب تک ایک لاکھ 32 ہزارسے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوجے ہیں جب کہ 10 ہزار سے زاید لاپتا ہیں۔ شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر خواتیناور بچے شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی