سه شنبه 03/دسامبر/2024

حزب اللہ کےڈرون اور میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی

پیر 19-اگست-2024

لبنانی مزاحمتیتنظیم حزب اللہ کی طرف سے آج سوموار کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قابض اسرائیلیفوج کے مراکز پر کیےگئے ڈرون اور میزائل حملوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی نیوزویب سائٹ ’حدشوت حموت‘کا کہنا ہے کہ مغربی الجلیل میں واقع بستی "یعرا”میں ڈرون سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔ان میںسے ایک کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے، جب کہ اسرائیلی یعرہ قصبے میں ڈرون کےحملے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

 

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان سے ڈرونز اور میزائلوں کے حملے کے نتیجے میں شمالی مقبوضہفلسطین میں فوجی کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔

 

اخبار نے اطلاع دیہے کہ لبنان سے فائر کیے گئے 3 ڈرونزاور 10 راکٹ گولے ملے ہیں۔

 

عبرانیوز ویبسائٹ ’واللا‘ کا کہنا ہے کہ لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کے شہر یعرہ کی طرف چھوڑےگئے ڈرون کے دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ میں دو اسرائیلی زخمی ہو گئے۔

 

اسرائیلی قابضفوج نے کہا کہ وہ کچھ فضائی اہداف کو روکنے میں کامیاب ہو گئی۔

 

سرکاری عبرانی ریڈیونے اطلاع دی ہے کہ ایک بوبی ٹریپ ڈرون کے پھٹنے کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں جولبنان سے لانچ کیا گیا تھا اور مغربی الجلیل میں گرا تھا۔

 

لبنانی حزب اللہنے ایک پریس بیان میں اعلان کیا کہ اس نے ڈرون میں شامل خاندانوں کے ساتھ یعرہ میںفوجی بیرکوں اور سنط جین کے اڈے پر حملہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی