پنج شنبه 01/می/2025

خان یونس میں اسرائیلی بمباری میں صحافی ابراہیم محارب شہید

پیر 19-اگست-2024

غزہ کی پٹی کےجنوب میں خان یونس کے شمال میں واقع حمد ٹاؤن میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سےکیگئی وحشیانہ بمباری فلسطینی صحافی ابراہیم محارب سمیت متعدد شہری شہید ہو گئے۔

 

محارب صحافیوں کےاس گروپ میں شامل تھے جنہیں کل اتوار کو قابض فوج نے اس وقت گولیوں سےنشانہ بنایاجب وہ حمد ٹاؤن میں اسرائیلی حملے کی کوریج کر رہے تھے۔

 

کل شام طبی ذرائعنے اطلاع دی کہ فلسطینی صحافیہ سلمیٰ القدومی غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خانیونس میں نشانہ بننے کے بعد زخمی ہوگئی تھیں۔

 

اناطولیہ ایجنسینے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ قابض فوج نے خان یونس کے شمال مغرب میں حمدٹاؤن کے قریب صحافیوں کے ایک گروپ پر اپنے طیارے اور توپ خانے سے گولہ باری کی جسسے صحافی القدومی زخمی ہو گئیں۔

 

عینی شاہدین کےمطابق اسرائیلی گاڑیوں نے "الحاوز” کے علاقے سے حمد ٹاؤن کے شمال مغربیجانب پیش قدمی کی جہاں علاقے پرشدید گولہ باری کی گئی۔

 

قابض اسرائیلیفوج نے حمد ٹاؤن تک خان یونس میں اپنی دراندازی کا دائرہ وسیع کر دیا۔

مختصر لنک:

کاپی