چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں امریکی اور مغربی مدد سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری

اتوار 18-اگست-2024

قابض صیہونی فوج نےمسلسل 317ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے درجنوں فضائیحملے  اور زمینی حملے کیے جس کے نتیجے مزیددرجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

ہمارے نامہنگاروں نے اطلاع دی ہے کہ امریکی اور مغربی ممالک کی معاونت سے قابض صہیونی فوج کےطیاروں اور توپخانے نے آج اتوار کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں پرتشددبمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گھروں، بے گھر افراد کےمراکز اور سڑکوں کو نشانہبنایا جس  کے نتیجے میں مزید درجنوںفلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

 

قابض فوج نے 7 مئیسے رفح کے بڑے محلوں اور غزہ کے متعدد علاقوں پر فضائی اور توپ خانے کی بمباری اورہولناک قتل عام کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

 

میڈیا ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض فورسز نے خان یونس کے شمال مغرب میں اپنی دراندازی کے دورانمزید گولہ باری کی۔ قابض فوج جمیل وادی کے گول چکر کے قریب تعینات ہیں جو کہ حمدٹاؤن کے مغرب میں 300 میٹر کے فاصلے پر ہے، اس کے علاوہ وہ القرارہ کے مغرب میںبڑی تعداد میں فوج  تعینات ہے۔

 

آج صبح قابضافواج نے غزہ شہر کے جنوب مشرق میں الصبرہ اور الزیتون محلوں پر توپ خانے سے گولہباری کی ہے۔

 

قابض فوج نے غزہکی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے مغرب میں واقع تل السلطان محلے میں طیبہ مسجد کے آسپاس بمباری کی۔

 

غزہ کی پٹی کےوسطی علاقے دیر البلح میں المزعرہ  روڈ پرالعطار خاندان کے ایک مکان کو قابض فوج نے نشانہ بنایا  جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کے چھ بچے شہیدہوگئے۔

 

قابض فوج نے غزہکی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں رہائشی عمارتوں پر بمباری کی۔

 

وسطی غزہ کی پٹیمیں نصیرات کیمپ میں ایک مکان کو نشانہ بنانے کے نتیجے متعدد شہری شہید اور دیگرزخمی ہوئے۔

 

غزہ کی پٹی کےشمال میں جبالیہ کیمپ میں الحوجہ اسٹریٹ پر واقع الزیان بلڈنگ میں طوبل اور ابوقرہ خاندانوں کلے دو اپارٹمنٹس پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میںتین شہری شہید اور متعدد  زخمی ہو گئے۔

 

غزہ کی پٹی کےجنوب میں خان یونس کے مشرق میں عبسان الکبیرہ قصبے میں مصبیح خاندان کے ایک گھر پرقابض فوج کی بمباری سے خاندان کے 4 افراد شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی