غزہ کی پٹی میںوزارت صحت نے بتایا ہے کہ اطلاع دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میںفلسطینی خاندانوں اور بے گھر ہونے والے افراد کے خلاف دو نئے قتل عام کیے جس میں 25 فلسطینی شہید ہوئے۔
وزارت صحت نےاتوار کو اپنی روزانہ کی پریس رپورٹ میں کہا کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 25شہداء اور 72 زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔
وزارت صحت نےکہاکہ متعدد زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں۔ ایمبولینس اور سول ڈیفنس کاعملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
گذشتہ برس ساتاکتوبر 2023ء سے غزہ کے خلاف قابض اسرائیلی ریاست کی طرف سے امریکی اور مغربیممالک کی مدد سے مسلط کی گئی جارحیت میں اب تک 40099 فلسطینی شہید اور 92609 زخمیہوچکے ہیں۔