اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے غزہ کی پٹی میں 7 روزہ جنگبندی کے لیے اقوام متحدہ کی درخواست کی حماس کی حمایت کا اعلان کیا، تاکہ ہزاروںبچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم شروع کی جا سکے۔
جمعہ کے روزالرشق نے ٹیلی گرام پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے غزہ میں پھنسے 20 لاکھ سےزائد فلسطینیوں کو ادویات اور خوراک کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہاقوام متحدہ کی طرف سے جنگ بندی کی تجویز ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کل جمعہکو غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے پولیو کا پہلا کیس ریکارڈ کرنے کی اطلاع دی جبکہ یونیسیفنے بچوں کو خطرناک بیماری سے بچاؤ کےلیے فوری ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا مطالبہکیا۔
فلسطینی وزارتصحت کے فیلڈ ہسپتالوں کے ڈائریکٹر مروان الھمص نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں پولیووائرس کا پہلا مثبت کیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
الھمص نے کہا کہ یونیسیفنے انہیں غزہ کی پٹی میں "پولیو” سے متاثرہ پہلے بچے کے متاثر ہونے سےآگاہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ 200 ایسے کیسز ہوں گے جو ابھی تک دریافت نہیں ہوئےاور ان میں علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔
انہوں نے زور دےکر کہا کہ وائرس کے پہلے انفیکشن کے ساتھ ہی یہ شعبہ مزید کیسز ریکارڈ کرنا شروعکر دے گا۔
اس تناظر میں اقواممتحدہ کے بچوں کے فنڈ ’یونیسیف‘ نے غزہ کی پٹی میں 7 روزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیاہے تاکہ اس دوران تقریباً 640000 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائےجا سکیں۔
کل جمعہ کو اپنیویب سائٹ پر ایک بیان میں، تنظیم نےجنگ کے فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ پٹی میں 7دنوں کے لیے انسانی بنیادوں پر وقفے نافذ کریں، تاکہ ویکسینیشن مہم شروع کی جا سکے۔
یونیسیف نے زور دیاکہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی عدم موجودگی میں اس مہم کو نافذ کرنا ممکن نہیںہو گا۔
اس نے وضاحت کیکہ یہ جنگ بندی بچوں اور خاندانوں کو صحت کی سہولیات تک بحفاظت پہنچنے کی اجازت دےگی۔ کمیونٹی آؤٹ ریچ ورکرز بھی ان بچوں تک پہنچیں گے جو ویکسینیشن کے لیے صحت کیسہولیات تک نہیں پہنچ سکتے۔
گذشتہ جولائی میںعالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا تھا کہ جنگ زدہ فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں صحت کیسنگین صورتحال کے ساتھ ساتھ سیوریج کے نظام کی خرابی کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں پولیووائرس کے پھیلنے کا بہت زیادہ خطرہ پیداہوگیا ہے۔
غزہ اور مغربیکنارے میں ڈبلیو ایچ او کی ہیلتھ ایمرجنسی ٹیم کے سربراہ ایادل سپاربکوف نے کہا کہغزہ میں گندے پانی کے نمونوں سے پولیو وائرس کا پتہ چلا ہے۔
پولیو ایک انتہائی متعدی وائرس ہے جو اعصابی نظام پرحملہ آور ہو سکتا ہے اور فالج کا سبب بن سکتا ہے، اور بنیادی طور پر پانچ سال سےکم عمر کے بچوں کو متاثر کرتا ہے۔