لبنان میں وزارتصحت نے ہفتے کی صبح بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی شہر النبطیہ میں ایکرہائشی عمارت کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔جس کے نتیجے میں دس افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کمقبوضہ گولان کے علاقے میں میزائل حملے میں متعدد ہلاکتوں کے بعد گذشتہ چند ہفتوںکے دوران میں کشیدگی میں اضافہ سامنے آیا ہے۔ اسرائیل نے اس حملے پر لبنانی مزاحمتیتنظیم حزب اللہ کے ملوث ہونے کا الزامعاید کیا ہے۔
خیال رہے کہ تیسجولائی کو بیروت میں حزب اللہ کے ایک سینیر کمانڈ فواد شکر کی اسرائیلی حملے میںہلاکت کے بعد حزب اللہ نے اپنے کمانڈر کی موت پر اسرائیل کو جواب دینے کا فیصلہ کررکھا ہے۔
گذشتہ برس سات اکتوبر سے لبنان نام نہاد اسرائیلیریاست کی سرحد پر روزانہ کی بنیاد پر جھڑپیں جاری ہیں۔ان جھڑپوں اب تک لبنان میں565 افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں کم از کم 116 شہری ہیں۔